وفاق کا بجلی کمپنیوں کو پی ٹی وی فیس وصولی روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس کی وصولی فوری روکنے کا کہہ دیا۔
پاور ڈویژن نے تمام ڈسکوز کو بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس وصولی روکنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے کے ذریعے تمام بجلی ڈسکوز کوپی ٹی وی فیس کی مد میں ہر بل سے 35 روپے کی وصولی سے روکا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹی وی فیس
پڑھیں:
این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔
بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین بنانا سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں کےپی کےعوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایا ہے۔