باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
دنیا میں ماں اور باپ کی اپنی اولاد سے محبت لازوال ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔
تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور واپس جہاز پر منتقل کردیا۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ اور بیٹی کو بچا کر واپس لاتے ہیں، جس پر جہاز پر سوار افرادخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا تو جب بچی کشتی کے کنارے لگی لوہے کی حفاظتی سلاخوں (railing) کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوانے میں مصروف تھی کہ اچانک سمندر میں گر گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔