الخدمت کا حیدرآبادمیں بھی ایمبولینس سروس کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت حیدرآبادکے شہریوں کے لیے بھی ایمبولینس سروس کا آغاز کردیاگیا، الخدمت ایمبولینسز حیدرآبادسول اسپتال سے ملک بھرکے لیے دستیاب ہوں گی۔اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب منعقدکی گئی جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد شاہد،ضلعی صدرنعیم عباسی اورامیرضلع حافظ طاہر مجیداور سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگرافسران اورمختلف سماجی شخصیات موجود تھیں۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمدشاہد کاکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک جانب معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے دوسری جانب صحت کے میدان میں بھی عوامی خدمت کے لیے سرگرم ہے۔ ایمبولینس سروس کامقصد حیدرآباد کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ ضرورت کے وقت فوری علاج ممکن ہوسکے۔یہ ایمبولینس سروس فوری طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ مریضوں کو دوسرے شہر کے بڑے اسپتالوں تک پہنچانے کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔پہلے مرحلے میں اس سینٹرپر 5 ایمبولینس موجود ہوں گی۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو کاکہناتھاکہ ایمبولینس سروس کا قیام قابل تحسین ہے، الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حیدرآباد کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے جوکہ قابل ستائش ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن ایمبولینس سروس کے لیے
پڑھیں:
حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ونگ نے قومی شاہراہ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گوشت ضبط کرلیا، جو نجی سلاٹر ہاؤس سے کراچی فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر اسد جہانگیر کے مطابق گوشت پر سرکاری سلاٹر ہاؤس کی مہریں لگائی گئی تھیں لیکن میٹ فیٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔ حفظان صحت ایس او پیز کے برخلاف مختلف جانوروں کا گوشت مکس کر کے رکھا گیا تھا، اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے بتایا کہ گوشت کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے اور تمام ضبط شدہ گوشت کو تلف کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حفظان صحت قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔