دریائے سوات واقعہ کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن جاری ہے،65 غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔دریائے سوات واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ  15.

7 کنال اراضی واگزار کرکے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

سانحہ سوات کے بعد تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن میں وفاقی وزیر کا ہوٹل بھی زد میں آگیا

وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سانحہ سوات کے بعد عوام کی قانونی و ملکیتی املاک کو نشانہ بنانے پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ * سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی اور جائز املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے، * صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘ٹورازم کی تباہی’ کا بحران کھڑا کر رہی ہے، جو نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔

امیرمقام نے کہا کہ میرے قانونی اور ملکیتی ہوٹل کی باؤنڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور لوگوں کی اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، میرے ہوٹل کی تمام قانونی دستاویزات، ملکیت ، NOC اور نقشہ متعلقہ حکام سے منظور شدہ موجود ہے، قانونی چارہ جوئی کرونگا۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ میں حاجی جلات خان سمیت ان تمام لوگوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنکے ساتھ ذیادتی اور ناانصافی ہوئی اور جن کے جائز اور قانونی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں مسمار
  • سانحہ سوات: تجاوزات کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
  • دریائے سوات انسدادِ تجاوزات آپریشن آج پھر ہوگا
  • سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا
  • سوات، وفاقی وزیر امیر مقام کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا
  • سانحہ سوات کے بعد تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن میں وفاقی وزیر کا ہوٹل بھی زد میں آگیا
  • سانحہ سوات: حکومتی نااہلی چھپانے کے لیے عمارتیں گرانے کا آپریشن شروع
  • سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی