پی ایس ایل؛ منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو کل آمدن کے منافع کے تناسب میں خلاف قاعدہ تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
آڈٹ پیرا میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے فرنچائز کو دیے جانے والے منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو ایک ارب 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔
پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرینچائزز کے منافع کے شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن منافع کی شرح میں تبدیلی کرنا تھی تو فرنچائزز کے ساتھ معاہدے معطل ہونا ضروری تھے۔
ذیلی کمیٹی نے پی سی بی کو 90 روز میں قواعد پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی کو منافع کے
پڑھیں:
انٹربینک مارکیٹ: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی بینک کی جانب سے ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے فنانسنگ پروگرام کو دوگنا کرکے 20 کروڑ ڈالر سے بڑھانے کے اقدامات اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معیشت میں 4.1 فیصد کی مضبوط نمو نے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کو مسلسل 39 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رکھنے میں مدد دی۔
مزید برآں، یورپی یونین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافے، مرکزی بینک کی جانب سے ماہانہ نقد ڈالر کی خریداری کی حد کو گھٹا کر 500 ڈالر تک محدود کرنے، ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی خبریں اور روزگار کے نئے منصوبوں کے اعلانات نے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر اوقات کے دوران ڈالر کی قیمت کو دباؤ میں رکھا۔
کاروباری دن کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 20 پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 47 پیسے تک گر گئی، تاہم مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری اور طلب کی قوت کے اثرات سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر ایک پیسے کے اضافے کے ساتھ 280 روپے 68 پیسے تک پہنچ گئی۔ دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمول کے مطابق ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 66 پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 70 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن نے کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو محدود رکھا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان