ایران کیخلاف جھوٹی رپورٹوں کی بنیاد پر حملہ کیا گیا، برطانوی اخبار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے معروف برطانوی روزنامے نے تاکید کی ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کی تصدیق، نہ تو امریکی خفیہ ایجنسی اور نہ ہی اقوام متحدہ نے کی تھی! اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی رونامے دی گارڈین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی و اسرائیلی حملہ "جھوٹی رپورٹوں" کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں دی گارڈین نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یہ حملہ، ایرانی جوہری پروگرام کے بارے "جھوٹ" پر مبنی تھا جبکہ یورپی حکومتوں کی جانب سے اس حملے کی مذمت میں ناکامی؛ مغرب کے حوالے سے "عدم اعتماد" کو مزید گہرا بناتی ہے۔
اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار نے لکھا کہ ایران پر حملہ "سفید جھوٹ" کی بنیاد پر کیا گیا کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے کی تصدیق نہ ہی امریکی انٹیلیجنس اور نہ ہی اقوام متحدہ نے کی تھی کہ "ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے"۔ معروف برطانوی اخبار نے لکھا کہ اس صریح جھوٹ کے باوجود، یورپی ممالک نے اس جارحانہ حملے کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر رکھا ہے جس سے صرف اور صرف "مغرب کے بارے بے اعتمادی" ہی مزید بڑھے گی۔ اپنی رپورٹ کے آخر میں برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ، ایران میں "عوامی حمایت" اور "حب الوطنی کے جذبات" کی تقویت کا باعث بنا ہے!
واضح رہے کہ ایران کے خلاف حملے سے قبل، ایران میں جوہری ہتھیاروں کی عدم موجودگی سے متعلق امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کے بارے پوچھے گئے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "امریکی ادارہ غلطی پر" ہے!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی اخبار کہ ایران پر حملہ کیا گیا
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔