اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیل حالیہ جنگوں میں کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ جنگ کےلیے زیادہ پیسے کس نے دیے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک دفاعی بجٹ میں 5 اعشاریہ46 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے جنگی حملوں کےلیے سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں اسرائیل کےلیے امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6 اعشاریہ 8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کےلیے دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔