لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںیو ایم ٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105،عسکری ٹین 88، لا ہور امر یکن سکول105، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 102،جوہر ٹاون 75، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 99 اور شا ہراہ قائد اعظم پر 82 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 159 پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلی بار اپنی مقامی آلودگی پر خود قابو پا رہے ہیں، مقامی آلودگی میں کمی کی اصل وجہ وزیرِ اعلیٰ کے ایکشن پلانز ہیں۔

پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ عوامی تعاون، سائنسی ڈیٹا، سخت فیلڈ ایکشنز اور مریم نواز کے اقدامات کی بدولت بہتری آئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں، 24 گھنٹے مانیٹرنگ، صنعتی انسپکشنز اور سرچ آپریشنز نے صورتِ حال بدل دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی 800 سے زائد گاڑیاں روٹ سے ہٹا دی گئیں اورجرمانوں میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کمرشل یونٹس پر چیکنگ جاری ہے، کئی یونٹس سیل کیے ہیں۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، صبح کے وقت کم سے کم باہر نکلیں، سانس کے مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار
  • پنجاب میں احتجاج، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
  • پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان