مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری،حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024 کو جاری کیے گئے پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے، جن کے تحت مخصوص نشستوں پر بعض ارکان کی معطلی عمل میں لائی گئی تھی۔
بحال کی گئی مخصوص نشستوں کی تفصیلات
خیبرپختونخوا سے خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال
پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال
خیبرپختونخوا کی ایک نشست جمعیت علمائے اسلام (ف) کو الاٹ
دو نشستیں مسلم لیگ (ن) کو، دو نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی کو دے دی گئیں
الیکشن کمیشن کے مطابق، مخصوص نشستوں کی یہ بحالی سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سنائے گئے فیصلے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے بعض ارکان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
تازہ فیصلے کے بعد حکومت اتحاد کو نہ صرف ایوان میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے بلکہ آئندہ قانون سازی میں بھی اسے واضح سبقت حاصل ہو گی۔
مزیدپڑھیں:ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ شیئر کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں کی الیکشن کمیشن اتحاد کو
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔