Jasarat News:
2025-07-03@08:04:01 GMT

نہر سوئز میں جہاز غرقاب 4 افراد ہلاک‘ 4 لاپتا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) نہرسوئز میں جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد لاپتا ہوگئے۔ نہر سوئز میں تیل کی تلاش کے لیے کھدائی کرنے والا ایک جہاز ڈوب گیا۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مصری ساحل سے 130 ناٹیکل میل دور پیش آیا، حادثے سے تجارتی راستے پر آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت:کیمیکل فیکٹری میں دھماکا،12 افراد ہلاک،34 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 ء میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں مختلف صنعتی حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں شامل ہیں۔ بھارت میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کے دوران نقصان اور اموات کو اکثر کم رپورٹ کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی محنتی تنظیم (آئی ایل او) نے بھی اس کی نشاندہی کی ہے۔ یاد رہے کہ 1984 ء میں بھوپال میں امریکی کیمیکل کمپنی یونین کاربائن سے زہریلے دھویں کے اخراج سے 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت: تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد ریسکیو اہل کار کارروائی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
  • ڈی سی سکھر کااعلامیہ
  • برازیل میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ‘ 2 افراد ہلاک
  • خلیج سوئز میں بحری جہاز ڈوب گیا، 4 افراد ہلاک، 4 افراد لاپتہ،22 زخمی
  • جنوبی بھارت میں دو ہولناک دھماکے: دوا ساز فیکٹری اور آتش بازی کے کارخانے میں 41 افراد ہلاک
  • لکی مروت: نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ،2 پولیس اہلکار شہید
  • قنبرعلی خان ،بازیاب ہونے والے دونوں افراد کاگروپ
  • کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
  • بھارت:کیمیکل فیکٹری میں دھماکا،12 افراد ہلاک،34 زخمی