سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر ہزارہ سے سوال کیا کہ ہزارہ میں سیاحوں کے تحفظ کےلیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کیا انتظامات ہیں؟ اس پر کشمنر ہزارہ نے جواب دیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے، نتھیاگلی اسپتال میں اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ سوات واقعے کے بعد ایمرجنسی رسپانس کےکیا انتظامات ہیں؟ خدانخواستہ کچھ ہو جائےتو کیا ڈرون سے فوری رسپانس ممکن ہے؟ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ڈرون حاصل کیے ہیں جولائف جیکٹس پہنچاسکتے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ڈرونز کو ٹیسٹ کریں، آزمائشی مشق کریں، دیکھیں کتنی دیر میں ایمرجنسی میں پہنچ سکتےہیں کہیں عین وقت پرناکام نہ ہوں۔
چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ سیاحوں کو محفوظ ماحول اور سکیورٹی فراہم کریں، اس پر آر پی او ہزارہ نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو آپس میں کوآرڈینیشن میں ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کمشنر مالاکنڈ اور آر پی او کو ہدایت کی کہ دونوں افسران رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں اور سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
دوسری جانب سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی میں ڈی جی ریسکیو پیش ہوئے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ جس وقت واقعہ ہوا آپ کہاں تھے؟ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کوبچانےکیلئےکیاکیا؟
خیبرپختونخوا ریسکیو کے ڈی جی شاہ فہد نے جواب دیا کہ وہ اس وقت پشاور میں تھے، 27 جون کو سوات میں مختلف مقامات پرسیلاب میں پھنسےافراد کو بچانےکیلئےآپریشنز کیے، ریسکیو آپریشنز کےدوران درجنوں افراد کو بچایا گیا، 9 بج کر 45 منٹ پر کال موصول ہوئی اور ایمبولینس موقع پرپہنچی تاہم ایمرجنسی کی نوعیت الگ تھی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پرغوطہ خور،کشتی اوردیگرسامان بھیجا، غوطہ خوروں نے مینگورہ بائی پاس روڈ کے قریب دریائےسوات سے3 سیاحوں کوبچایا جب کہ سوات واقعےکےبعدریسکیواہلکاروں کومعطل کیاگیا اور اس حوالے سے انٹرنل انکوائری بھی جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی،سربراہ کون؟ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون فرد جرم کے بعد اب گواہوں کی باری، 9 مئی کیس میں نیا موڑ آنے والا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کی کوتاہی سامنے سوات واقعے میں مختلف عدالت میں ا ئی ہے
پڑھیں:
کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ٹریفک حادثات نامعلوم تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے پیش آنے کے بتائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔