اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
لندن :برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین نے ادارے پر فلسطین کے خلاف ہونے اور اسرائيل کے حق میں تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق کوریج میں جانبداری کے الزامات کے پیشِ نظر، 400 سے زائد معروف فنکاروں، صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے بی بی سی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر ادارے کے بورڈ رکن رابی گب (Robbie Gibb) کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا انڈسٹری سے وابستہ 300 سے زائد شخصیات نے بھی ادارے کی اعلیٰ قیادت کو خط لکھ دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خط میں فلسطین سے تعصب، سنسرشپ اور اسرائیلی حکومت و فوج کی پبلسٹی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خاص طور پر بی بی سی کی جانب سے غزہ میڈکس انڈر فائر دستاویزی فلم نشر نہ کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے سیاسی ایجنڈے پر مبنی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹنگ ادارے کے اپنے ادارتی معیارات پر بھی پوری نہیں اترتی۔
بی بی سی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارتی ٹیموں میں مضبوط بحث ہماری صحافت کا لازمی حصہ ہے۔ ہم اپنے عملے سے مسلسل فیڈ بیک لیتے ہیں اور ان سے داخلی طور پر بات کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ پر ہماری کوریج مکمل طور پر غیر جانبدار ہے، اور ہم خطے سے بھرپور اور طاقتور رپورٹنگ بشمول ’لائف اینڈ ڈیتھ ان غزہ‘ اور ’غزہ 101‘ جیسے ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹریز کرتے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے بیجنگ میں ثقافتی گالا منعقد کر نے کا اعلان غزہ جنگ بندی کن شرائط اور مراحل کے تحت ہوگی؟ امریکی اخبار کا دعویٰ سامنے آگیا امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملازمین نے ادارے بی بی سی کے کو خط لکھ کا الزام
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل میڈیا ٹیم کو مزید کام کرنا ہوگا۔