اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاطتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد خواہ وہ ڈرائیور ہو یا پیچھے بیٹھنے والا دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیصلے کا اطلاق دو ہفتے بعد کیا جائے گا۔ اس دوران آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
دو ہفتوں کے بعد خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ممکن ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور نئے ضابطے پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری عوام کیلئے بری خبر!!! حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے لیے
پڑھیں:
موٹرسائیکل سوار ہوشیار ! نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد
ویب ڈیسک : سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے۔
شہرِ قائد میں ٹریفک پولیس ریونیو جنیریٹ کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔
نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس فیصلے پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار