بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

 

اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے  ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس فی الحال اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے کی طرف بڑھیں گے، اتفاق رائے کو مسلسل بڑھا تے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کریں گے اور مشترکہ طور پر چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا کی 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے مقیم سفرا اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کے فروغ، تجارت میں اضافے اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام علاقائی ممالک بھرپور شرکت کریں گے کیونکہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات، علاقائی ممالک کے سفیروں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور وزارت خارجہ و متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا سینیٹر اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
  • امارات اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدہ
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے  ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع