ہمارے 26لوگوں کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر نے کہا ہے کہ اسپیکر نااہلی کا ریفرنس دائر ہی کر سکتے، پارلیمانی لیڈر اسپیکر کو ریفرنس دے گا پھر اسپیکر آگے دے گا، ہم پر 10، 10 ایف آئی آرزہیں، ریفرنس سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے چور کو چور کہا ہے، نعرے لگانے پر پوری اپوزیشن کو خالی کرنا پڑے گا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ اسپیکر نااہلی کا ریفرنس دائر کر سکتا ہے، لیکن اس کا باقاعدہ پارلیمانی طریقہ کار موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ریفرنس سے اپوزیشن کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم اس کا سیاسی و قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ملک احمد بچھر نے واضح کیا کہ پارلیمانی لیڈر ریفرنس اسپیکر کو دیتا ہے اور اسپیکر اس کو آگے الیکشن کمیشن کو بھجواتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پر تو ویسے ہی 10، 10 ایف آئی آرز ہیں، ہمیں ریفرنسز کا کوئی خوف نہیں۔ ہم نے صرف سچ بولا ہے اور چور کو چور کہا ہے۔ملک احمد بچھر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر اسمبلی میں نعرے لگانا جرم ہے، تو پھر تو پوری اپوزیشن کو ایوان سے نکالنا پڑے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے زور دے کر کہا کہ جب تک ہمارے 26 ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن اسمبلی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوگی۔
ملک احمد بچھر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کے خلاف نہیں، لیکن وہ مذاکرات اسی وقت کارگر ہو سکتے ہیں جب فریقین بااختیار ہوں۔ بے اختیار مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو رہنما اس وقت اسیر ہیں، ان کی رائے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہ تحریک کا اہم حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگالیاں دینے، گریبان پکڑنے، حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان گالیاں دینے، گریبان پکڑنے، حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے این ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟، محمود اچکزئی گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک احمد بچھر اپوزیشن لیڈر بچھر نے کہا ہے

پڑھیں:

سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا،27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ،توڑ پھوڑ کی تھی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی،28 جون کو اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • 26 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار
  • نااہلی سے نہیں گھبراتے، مریم نواز کی ایوان میں آمد پر احتجاج کرتے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
  • پنجاب کے 26 اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس تیار، دستاویزات میں عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل