اسلام آباد:

ملک کے بالائی علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر حکام نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تربیلا ڈیم اسپل وے آپریشن کے باعث دریا سندھ میں طغیانی امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے۔

دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں دریا سندھ کنارے آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دریاوں، آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپل ویز

پڑھیں:

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

پنجاب کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوب گیا، مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، آبی ریلے اب تیزی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، کوٹری بیراج، گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، کچے کے متعدد دیہات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، سکھر بیراج میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، کچے کے مختلف علاقے تالاب میں تبدیل ہو رہے ہیں، کوٹری بیراج کے مقام پر بھی دریائے سندھ بپھر رہا ہے، مانجھند، علی آباد سمیت مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں، تیار فصلیں پانی میں ڈوبنے سے لوگوں کے دل بھی ڈوب گئے۔

مانجھند کے قریب سيلابی پانی ميں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

کشمور میں گڈو بیراج پر دریائے سندھ سے آنے والا ریلا حفاظتی بندوں سے ٹکراگیا، گھوٹکی کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، قادر پور شینک بند کے بعد سیلاب رونتی بچاؤ بند سے بھی ٹکرانے لگا ہے، علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔

سيہون میں سیلابی ریلے میں متعدد مکانات، فصلیں اور باڑے بھی بہہ گئے، بھینیسں، گائے اور دیگر مویشی پانی میں رہنے پر مجبور ہیں، علاقہ مکین بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر محفوظ مقامات پر جارہے ہیں، اسکول کے بچے کشتیوں کا کرایہ ادا کرکے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

ٹھٹھہ میں دریائے سندھ میں طغیانی سے بڑا علاقہ زیر آب آگیا ہے، بچے بڑے سب اپنے مال مویشی کے ساتھ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

علی پور، مظفر گڑھ میں ریلیف آپریشن جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ علی پور اور مظفرگڑھ میں اس وقت بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن جاری ہے، جو علاقے میں بے مثال انخلا، ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ جنوبی پنجاب میں اس پیمانے پر ریلیف سرگرمیاں کسی پچھلی حکومت نے سر انجام نہیں دیں۔

A massive relief operation is currently underway in Alipur, Muzaffargarh, marking an unprecedented scale of evacuation, rescue, and relief response in the region.

No previous government has conducted relief efforts of this magnitude in South Punjab.

To those spreading… pic.twitter.com/l5iAsB68R5

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 14, 2025


وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ علاقے کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سچائی زمین پر نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اراکین ریلیف سائٹس پر موجود ہیں، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ بروقت اور مؤثر امداد یقینی بنائی جا سکے۔

ایک اور پوسٹ میں مریم نواز نے کہا کہ بہاولنگر میں سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں بچوں کے لیے پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ کے میچ کو دکھانے کے لیے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا، اس دوران ڈپٹی کمشنر بہاولنگر خود بھی متاثرین سیلاب کے ساتھ میچ دیکھنے کے لیے موجود رہے۔

A projector screen was arranged for kids at Flood Relief Camp, Bahawalnagar, for screening of Pakistan-India Asia Cup. Deputy Commissioner himself amongst the residents watching match. pic.twitter.com/ewVB9jAwfg

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 14, 2025

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • سندھ میں سیلاب سے قادرپور فیلڈ کے 10 کنویں متاثر
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو نے لگی
  • پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب