امریکی شہر ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب: 24 ہلاکتیں، زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلسل شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے رہائشیوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔
سان اینجلو شہر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے جہاں چند گھنٹوں کے دوران کئی مہینوں کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ جب کہ کچھ مقامات پر 10 انچ تک بارش نے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا کردی۔
سیلاب کی وجہ سے گلیوں اور شاہراہوں پر کئی فٹ بلند پانی کھڑا ہو گیا ہے جس نے نقل و حمل کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ ریاستی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جن میں 100 فوجی اہلکاروں سمیت سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی پلانز پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے شدید موسمی واقعات مستقبل میں مزید تواتر سے رونما ہو سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے متاثرین کی بحالی کےلیے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-14
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی بندش اور کوڑے کرکٹ کے انبار نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کردیا ہے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع گندگی سے اٹھنے والی تعفن نے فضا کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔