بھارتی میڈیا کا پاکستان میں مائیکروسافٹ آفس بند ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
بھارتی میڈیا کی جانب سے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کے جھوٹے دعوے کو حقائق نے مسترد کر دیا۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کبھی مستقل دفتر موجود نہیں تھا بلکہ صرف ایک رابطہ دفتر کام کر رہا تھا۔
وزارت کے مطابق مائیکروسافٹ کی عالمی پالیسی کے تحت پاکستان میں اس کے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز آئرلینڈ سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ انتظام کئی سال سے جاری ہے۔
رابطہ دفتر میں ممکنہ تبدیلی مائیکروسافٹ کے “ورک فورس آپٹیمائزیشن پروگرام” کا حصہ ہے جو کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا تسلسل ہے۔
وزارت آئی ٹی نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور کمپنی کا پاکستان کے لیے عزم بدستور برقرار ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
بھارت کی ایک اور سبکی، ہاکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو کلیرنس دینا پڑگئی
کراچی:بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔
بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔
بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچز سے پیچھے نہ ہٹیں۔
وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ چاہے سیاسی حالات کچھ بھی ہوں۔ روس اور یوکرین جنگ کے باوجود ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے، وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔
دوسری جانب ہاکی انڈیا نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مؤقف شروع سے یہی رہا ہے کہ ہم حکومت کے فیصلے کے پابند رہیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ قومی ٹیم صرف حکومتِ پاکستان کی اجازت سے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔
ہاکی ایشیا کپ کے بعد بھارت نومبر میں ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرے گا جو 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا۔