شہباز شریف، اردگان، الہام علیوف کی چہل قدمی، خوشگوار گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِاعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ پرائم منسٹر آفس کے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤںنے غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو بھی۔ تینوں رہنماؤںنے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے کے صدر
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران مستقل حمایت کرنے پر صدر آذربائیجان الہام علییف کا شکریہ ادا کیا۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔
وزیرِاعظم نے پاکستانی وفد کے دورۂ لاچین میں مہمان نوازی پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر الہام کو جَلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔