data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چیری نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتی ہے بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا خزانہ بھی ہے،  جدید طبی تحقیقات اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ چیری طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور ضدِ سوزش،چیری میں اینتھوکیاننز، پولی فینولز اور وٹامن سی و بیٹا،کیروٹین جیسی مقدار ہوتی ہے جو خلیات کو oxidative stress اور سوزشی عمل سے بچاتی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق طبی ڈائٹیشینز  ماہرنے چیر ی کوسوزش سے لڑنے والا پھل” قرار دیا ہے جو دل، ذیابیطس اور سرطان جیسے دائمی امراض کا خطرہ کم کرتا ہے ، کھیلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں چیری کا جوس یا پاوڈر مؤثر ہے ۔

طبی ماہرین کاکہنا تھا کہ  16 میل دوڑنے والوں نے اسے پیتے ہوئے درد و زکام میں واضح فرق محسوس کیا ،چیری خصوصاً ٹارٹ چیری میں melatonin اور serotonin شامل ہوتے ہیں، جو نیند کے چکر کو مستحکم کرتے ہیں، مطالعے نے ثابت کیا کہ چیری کا جوس نیند کی مقدار اور معیار بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہےکہ  وٹامن سی، پوٹاشیم، اور فائبر دل کو مضبوط بنانے میں مددگار ہیں۔ یہ خون کا دباؤ کم کرنے اور کولیسٹرول بہتر رکھنے میں معاون ہیں ، چیری یورک ایسڈ کی سطح کم کرتی ہے، جس سے گاؤٹ اور osteoarthritis کی علامات میں 33–35٪ کمی دیکھی گئی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک کپ چیری میں تقریباً 3 گرام فائبر ہوتا ہے، جو قبض کو روکتا ہے اور آنتوں کی صحت بڑھاتا ہے ، گلیسیمک انڈیکس میں کمی اور فائبر، اینتھوسیاننز کی موجودگی سے چیری بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

تحقیق میں مزید کہا گیا کہ  ایک کپ (154 g) میٹھی چیری: تقریباً 97 کیلوریز، 25 g کاربوہائیڈریٹ، 3 g فائبر، 12٪ ڈی وی وٹامن سی، 10٪ پوٹاشیم،  ٹارٹ چیری غذائی اجزاء میں زیادہ طاقتور: وٹامن اے اور سی کے لحاظ سے 50 فیصد زیادہ ویلیو ۔

طبی ماہرین نے کہاکہ چیر ی کو کیسے کیسے استعمال کریں؟اس طریقہ یہ ہےکہ  تازہ صبح ناشتہ یا سلاد میں بغیر زائد چینی والی ٹارٹ چیری جوس شیک یا پانی میں، یخ شدہ یا خشک شکل میں بھی محفوظ اور مفید ہوگا۔

چیری کا زیادہ استعمال حساس افراد میں معدے میں درد یا دست کا باعث بن سکتا ہے ، چیری کے بیج زہریلے امیگلڈین رکھتے ہیں، جو کھانے سے قبل نکالنا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • قطر اور یہودو نصاریٰ کی دوستی کی دنیا
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ