چین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
بیجنگ : متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق اور منظوری کے ساتھ، چینی وزارت خزانہ نے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والے کچھ طبی آلات پر متعلقہ اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کمیشن نے 20 جون 2025 کو اپنی طبی آلات کی عوامی خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندیاں متعارف کروائیں اور عوامی خریداری کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھا ۔ چین نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو بات چیت ، مشاورت اور دو طرفہ حکومتی خریداری کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بدقسمتی سے، یورپی یونین نے چین کے خیر سگالی اور اخلاص پر مبنی رویے کو نظر انداز کیا اور اب بھی پابندیوں کے اقدامات اختیار کرنے اور تحفظ پسندی کی نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے جس پر چین کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اقدامات چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور منصفانہ مسابقت کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ چین کے اقدامات صرف یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کا احاطہ کرتے ہیں اور ان سے چین میں موجود یورپی اداروں کی مصنوعات متاثر نہیں ہوں گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یورپی یونین طبی ا لات
پڑھیں:
اسرائیل کی جانب سے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ انتظامیہ کے حوالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ : اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 225 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔
خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق یہ لاشیں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے تبادلے کے معاہدے کے تحت موصول ہوئیں۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ لاشوں کی حوالگی مصر کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق عمل میں لائی گئی۔
رواں ماہ مصر میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے بعد امریکا نے بین الاقوامی فورس کی تعینیاتی کی تیاریاں تیز کردی، مصر، انڈونیشیا، ترکیہ اور آذر بائیجان نے فوج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی
گزشتہ روز بھی حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بعد آج ایک اور مرحلہ مکمل ہوا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران 1139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 68 ہزار 527 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔