وزیراعلیٰ پنجاب کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزرا، علما کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علما اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا دس دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کیلئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں، محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر چھڑکائو کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔