غریب کا علاج خواب بن گیا، صحت کی سہولیات مزید مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں علاج معالجے کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کے لیے صحت کی بنیادی سہولیات بھی خواب بنتا جا رہا ہے۔ مہنگی دوائیں، بڑھتی کلینک فیسیں اور اسپتالوں کے اخراجات نے شہریوں کی مشکلات دوچند کر دی ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.
جون کے مہینے میں بھی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ادویات کی قیمتوں میں 0.63 فیصد اور مجموعی صحت سہولیات میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر صحت کے شعبے میں مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد رہی۔
ڈاکٹروں کی کلینک فیسوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔ جون کے دوران کلینک فیسوں میں 1.32 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ پچھلے بارہ ماہ میں کلینک فیسیں 12.80 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔
ڈینٹل سروسز کی بات کریں تو جون میں ان کی قیمتیں 1.54 فیصد مزید بڑھ گئیں، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر ان میں مجموعی اضافہ 26.66 فیصد تک جا پہنچا۔
رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسیں جون میں 1.52 فیصد مہنگی ہوئیں اور سالانہ بنیاد پر ان میں 6.99 فیصد اضافہ ہوا۔ اسپتالوں کی سہولیات جون میں 1.27 فیصد مہنگی ہوئیں اور سال کے دوران ان کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے اور قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے، کیونکہ مہنگے علاج نے عام آدمی کو دوا اور ڈاکٹر دونوں سے دور کردیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصد اضافہ قیمتوں میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو بارہا مسترد کیا ہے،اب اپوزیشن سازشوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم شد ہیں، سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مالِ غنیمت کے طور پر کچھ نشستیں ملنے کے باوجود ان کی خواہشیں ادھوری رہیں گی۔