چینی ائرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ائر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
سٹی 42 : چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔
ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر چیف نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی جنرل کو پاک فضائیہ کے جدید ڈھانچے، جنگی تیاری اور آپریشنل حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
چینی وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پی اے ایف کے کردار اور قیادت کو سراہا۔
ملاقات میں پاک چین فضائی افواج کے درمیان تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی عکاس ہے۔
سورس: آئی ایس پی آر