نیو دہلی:

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے فاسٹ بولر یاس دیال نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کیخلاف جوابی مقدمہ کی درخواست دے دی۔

گزشتہ دنوں غازی آباد کی ایک خاتون نے یاس دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور کرکٹر نے اس تعلق کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

27 سالہ یاس دیال نے اس الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے ان سے لاکھوں روپے علاج اور شاپنگ کے بہانے ادھار لیے اور اب وہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کر کے بلیک میل کر رہی ہے۔

یاس دیال نے پریاگ راج کے پولیس اسٹیشن میں خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف چوری اور فراڈ کے الزام میں شکایت درج کرائی ہے۔

یاس دیال نے الزام لگایا ہے کہ خاتون نے ان کا آئی فون اور لیپ ٹاپ بھی چوری کیا اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔

کرکٹر کے مطابق ان کی خاتون سے پہلی ملاقات 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ بعد ازاں خاتون نے خود اور اپنے اہلِ خانہ کے علاج کے لیے بارہا رقم ادھار لی مگر آج تک واپس نہیں کی۔

یاس دیال کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ خاتون نے غازی آباد میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے تو انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔

یاس دیال کی جانب سے جمع کرائی گئی تین صفحات پر مشتمل درخواست میں خاتون اور اس کے دو اہلِ خانہ سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یاس دیال نے خاتون نے کے خلاف

پڑھیں:

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt

— Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025

اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔

A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg

— cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025

یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
  • اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟  
  • قطری وزیراعظم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام فلسطینی گروہ پر عائد کردیا
  • حیدرآباد: ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر شہری سے 51 لاکھ روپے کا فراڈ
  • جنسی اسکینڈل: برطانوی پرنس اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب سمیت تمام شاہی اعزازت واپس لے لیے گئے