آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، بیٹر میں پہلے نمبر پرکون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے فارمیٹ کے بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بھارت کے شبمن گل بیٹرز کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم بدستور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تازہ درجہ بندی کے مطابق سری لنکا کے چریتھ اسالانکا دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہم وطن کوشال مینڈس نے 10 درجے لمبی چھلانگ لگا کر دسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشانا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ وانندو ہسارانگا نے 11 درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر جگہ بنائی۔
آئی سی سی بولرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے رویندرا جڈیجا ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو بھی ایک درجہ خسارے کے ساتھ 12ویں نمبر پر دھکیل دیا گیا۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ تاہم ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔