حب چوکی پرتیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 2نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات، پرتشدد واقعات اور مشتبہ اموات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے تفتیشی عمل تیز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حب چوکی برشنا ہوٹل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حسنین ولد فیض محمد (18) اور طلال ولد فیض محمد (22) جاں بحق ہو گئے، پاکستان بازار تھانے کی حدود، ڈسکو موڑ کے قریب 45 سالہ محمد جاوید ولد محمد حنیف کی لاش ملی۔ فیروز آباد تھانے کی حدود میں زم زم اپارٹمنٹ سے 32 سالہ جنید علی ولد ریاض علی کی گولی لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق، شواہد بتاتے ہیں کہ جنید نے خودکشی کی، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ادھر 40 سالہ رحمت اللہ ولد غلام رسول، سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ پاک کالونی ندی سے 60 تا 65 سالہ نامعلوم بزرگ کی لاش برآمد ہوئی۔محمود آباد میں 68 سالہ محمد بشیر ولد عبدالرحمٰن مردہ حالت میں گھر سے ملے۔ لاش پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:۔ بلوچستان کے علاقے دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیان نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آفیسر کیپٹن وقار اور ان کے دیگر 4 ساتھی نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شہید ہوگئے واقعہ کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید کاروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کررہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تربت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جس کا مکمل خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کریں اور سوگوار خاندانوں کو صبر وہمت عطا فرمائے۔