حسن علی نے ’’کنگ کرلے گا‘‘ جملہ کیوں کہا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہیں، اگر آپ کسی سے پوچھیں کہ بابر کا کور ڈرائیو بہتر ہے یا کوہلی کا تو اکثر لوگ بابر کو ترجیح دیتے ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ میرا اور بابر کا ڈیبیو ایک ہی وقت ہوا، میں نے انھیں کرکٹ میں اْبھرتے، رنز بناتے اور محنت کرتے دیکھا، وہ پاکستان کرکٹ کے بادشاہ ہیں۔
ایک سوال ک کے جواب میں فاسٹ بولرنے کہا کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہیں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔
حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری پرفارم کرنا ہے جبکہ ٹیم میں شمولیت پی سی بی، کپتان اور مینجمنٹ کی صوابدید ہے، میری کوچ اور کپتان سے بات چیت ہوئی، انہوں نے واضح پلان دیا جس پر عمل کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے مستقبل کے لیے مثبت اور واضح ہدایات دی ہیں، جب کھلاڑی کو مینجمنٹ کی طرف سے واضح پیغام ملے تو اس میں اعتماد آتا ہے، اگرچہ دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے لیکن میرے لیے معاملات واضح ہونا خوشی کی بات ہے۔
ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں پیسہ اور گلیمر کے ساتھ دباؤ بھی کم ہوتا ہے، دنیا بھر میں بہت زیادہ لیگز ہیں، اگر آپ سال میں 3 یا 4 بھی کھیل لیں تو کافی رقم کما لیتے ہیں، البتہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ریڈ بال کرکٹ میری محبت ہے، میں چاہے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے ریٹائر ہو جاؤں لیکن جب تک فٹنس ہے میں ٹیسٹ چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پرفارم کرنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن علی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 نصف سنچریاں مکمل کر کے کوہلی کا 39 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 31 ففٹی پلس اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اننگز:
بابر اعظم (پاکستان) – 40 ویرات کوہلی (بھارت) – 39 روہت شرما (بھارت) – 37 محمد رضوان (پاکستان) – 31 ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا) – 29 جوز بٹلر (انگلینڈ) – 29میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں سے اور 6 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔
ابتدائی نقصان کے بعد، جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 36 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ فرحان نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز، بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
اس کے بعد بابر اعظم نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ 76 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر نے 68 رنز کے ساتھ اننگز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آغا سلمان نے 26 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔
آخر میں فہیم اشرف اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 20 اوورز میں 139 رنز پر محدود کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں برتری دلائی۔
دونوں ٹیمیں اب فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم کرکٹ ویرات کوہلی