ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثہ؛ بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ڈی آئی خان:
خوفناک ٹریفک حادثے میں بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کار اور ہینو ٹرک کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور پہاڑپور اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رودہ منیر، محمد معتصم، محمد طلحہٰ، ڈرائیور وسیم اللہ اور طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک بہن اور 2 بھائی بھی شامل تھے۔
حادثے کی اطلاع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور وہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ (پی کے ایل آئی) میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کےمطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پتے کی پتھری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا ہوں، میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے لہٰذا چاہنےوالوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
مزید :