ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کے لیے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایئرعربیہ کو کی اجازت
پڑھیں:
تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی