Daily Ausaf:
2025-09-18@16:28:32 GMT

مزاحمت کا استعارہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکنے اورسوشل میڈیاکے ذریعے اسے ایک نئی جہت دینے والے خوبرو کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی دو روز قبل منائی گئی ۔ محض 16برس کی عمرمیں جدوجہد آزادی میں شامل ہونے والا یہ نوجوان 8جولائی 2016کو اپنی نذر پوری کرنے کے بعد خالق ارض و سما کے حضور پیش ہو ا۔وہ تقریباً 7برس تک تحریک آزادی کے افق پر پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگاتا رہا اور اس دوران اس تحریک کو ایک نئی پہچان دی۔
برہان وانی کم عمر ضرور تھا لیکن جو شہرت اور عزت اس کے حصے میں آئی ، شاید ہی کسی اور کو حاصل ہوئی ہو۔ جدوجہد آزاد ی کے پرُ خار راستے کا انتخاب برہان کا کوئی جذباتی فیصلہ نہ تھا بلکہ اس کا سبب قابض بھارتی فوجیوں کی چیرہ دستیاں اور کشمیریوں کی مسلسل محرومیاں تھیں ۔ بے لگام فوجیوں نے ایک روز برہان کو گاؤں کے دیگر لڑکوں کے ہمراہ اس وقت بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔یہ بہیمانہ کارروائی برہان کیلئے سخت رنج وغم اور ذہنی اذیت کاباعث بنی اوروہ شیر میسور شہید ٹیپو سلطانؒ کے اس قول” شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑکی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے“کی عملی تصویر بن گیا۔برہان نے اپنی ذہانت وقابلیت سے سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کو ایک نیا موڑدیااور کشمیری نوجوانوں میں بھارتی تسلط سے آزادی کی ایک نئی تڑپ پیدا کی۔وہ براہ راست نوجوانوں کو مخاطب کرکے انہیں تحریک آزادی کا حصہ بننے کی دعوت دیتا رہا۔ اسے نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کا فن بخوبی آتا تھا۔ وہ ہمیشہ اپنی دعوت کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کرتاتھا۔ یہ برہان وانی کی پر تاثیر گفتگو کا نتیجہ تھا کہ سینکڑوں نوجوان انکی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے تحریک آزادی میں شامل ہوگئے اور یوں اس تحریک کو ایک نئی توانائی ملی، بھارت جس تحریک آزادی کو دبانے میں کامیاب ہونے کے دعوے کررہا تھا ، برہان نے ان سب کو خاک میں ملادیا ، اور کشمیر کی تحریک حریت ایک بار پھر بھارت کی سفاک افواج کے لئے درد سر بن کر رہ گئی ، کشیریوں کی امنگیں پھر سے جوان ہوئیں اور میدان پھر سے آباد ہونے لگے۔جدید ہتھیاروں سے لیس برہان وانی اور انکے دیگر ساتھوں کی سوشل میڈیا تصاویر اور ویڈیو پیغامات نے کئی برس تک بھارتی فورسز اور خفیہ اداروں کی نیدیں حرام کیے رکھیں ۔
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے8جولائی 2016 کو جہاد کشمیر کی جدید لہر کے بانی معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2ہزار62کشمیریوں کو شہید کیا ہے ۔ان میں سے 337کشمیریوںکو جعلی مقابلوںیا دوران حراست شہید کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سکیشن کی طرف سے آج برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں166خواتین بیوہ اور413بچے یتیم ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دورا ن حریت رہنمائوں ، نوجوانوں ، صحافیوں ، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41ہزار242کشمیریوںکو گرفتارکیاگیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 30ہزار112کشمیری زخمی ہوئے ۔
بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک چلی تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے 150سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال، مواصلاتی بلیک آئوٹ اور بھارتی قابض فوج کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں پر حاصل استثنیٰ پر تشویش ظاہر کی ہے۔ شہید وانی کے نویں یون شہادت پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نےشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں انہیں ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میںشہید کیا تھا۔ برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد پورے مقبوضہ علاقے میں ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک شروع ہوگئی تھی جس کے دوران قابض فوجیوں نے گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کرکے 150سے زائد پرامن مظاہرین کو شہید کردیاتھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤںبشمول حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس ، محمد حسیب وانی ، مولانا مصعب ندوی ،فیاض حسین جعفری ، سید سبط شبیر قمی اورایڈووکیٹ امیتاز احمد نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میںتحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے پر برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے دلوں میں شہید برہان وانی کاخصوصی مقام ہے ۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ برہان وانی اور دیگر کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں تحریک آزادی کشمیرکا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور یہ کشمیری عوام کا فرض ہے کہ وہ ان قربانیوں کی حفاظت کریں اوربھارتی قبضے سے آزادی کے شہداء کے مقدس مشن کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے جذبات کو کچلنے کے بھارت کی مذموم عزائم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے کشمیریوں کاجذبہ حریت مزید مضبوط ہوتا ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک دن ضرورآزادی کا سورج طلوع ہو گا اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی لازوال قربانی کشمیری نوجوانوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان تحریک ا زادی اور کشمیری برہان وانی اور کشمیر انہوں نے ایک نئی وانی کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت! فوج کو عوام کے سامنے نہ کھڑا کرے، حزب‌ الله لبنان
  • عوامی حقوق کی تحریک خالصتاً ایک عوامی اور پرامن جدوجہد ہے، ذیشان حیدر
  • گزرا یوم آزادی اور تجدید عہد
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • ارض کشمیر جنت نظیر کے عظم فرزند غنی بھٹ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے
  • ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی