یوٹیوب کا مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان، کونسے صارفین کمائی سے محروم ہوسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنے مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس سے بہت سارے صارفین کو اس پلیٹ فارم سے ہونے والی کمائی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد غیر مستند، غیر معیار اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے جانے والی ویڈیوز کو روکنا ہے۔ یوٹیوب اب صرف ایسے مواد کو مونیٹائز کرے گا جس میں اصلیت، تخلیقی محنت اور انسانی عمل دخل واضح ہو۔
یہ بھی پڑھیے: عدالتی حکم پر بلاک ہونے والے 27 یوٹیوب چینلز تک کیا وی پی این کے ذریعے رسائی ممکن ہے؟
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے اصول ان ویڈیوز کو نشانہ بنائیں گے جو آج کے دور میں ‘غیر مستند’ سمجھی جاتی ہیں۔
کن ویڈیوز سے مونیٹائزیشن خطرے میں پڑسکتی ہے؟
ادھار لیا گیا مواد جس میں صرف بیک گراؤنڈ میوزک، ویڈیو کی رفتار کی تبدیلی یا تھوڑا سی ایڈیٹنگ کی گئی ہو، مونیٹائز نہیں ہوگا۔ اب ویڈیو میں ‘واضح تبدیلی’ لازمی ہوگی۔ دہرایا گیا یا بے مقصد مواد: ایسی ویڈیوز جو ایک ہی ٹیمپلیٹ پر بار بار بنائی گئی ہوں یا صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے اپلوڈ کی گئی ہوں، خطرے میں ہیں۔ کم محنت سے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد: ایسی ویڈیوز جن میں مصنوعی ذہانت کی آوازیں، خودکار اسکرپٹ یا سلائیڈ شو ہوں اور انسان کی تخلیقیت کا عمل دخل نہ ہو، ان کی مونیٹائزیشن روکی جا سکتی ہے۔ کلک بیٹ یا اسپام مواد: دھوکہ دہی پر مبنی مواد والی چینلز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔یہ بھی پڑھیے: گزشتہ 5 ماہ میں 62 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز اور لنکس کو بلاک کیا، پی ٹی اے
یوٹیوب چاہتا ہے کہ اشتہارات صرف ان تخلیق کاروں کو فائدہ دیں جو معیاری اور تخلیقی ویڈیوز بناتے ہیں، تاکہ پلیٹ فارم پر صارفین اور مشتہرین دونوں کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
واٹس کا نیا اہم فیچر، صارفین فون نمبر کے بغیر کال کرسکیں گے
واٹس ایپ ایسی نئی فیچر پر کام کررہا ہے جس کے تحت صارفین فون نمبر کے بجائے صرف یوزرنیم کے ذریعے وائس یا ویڈیو کال کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ مستقبل میں صارفین کو کالز ٹیب میں ہی براہِ راست یوزرنیم سرچ کر کے کال کرنے کی اجازت دے گا اور اس دوران فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر مطلوبہ یوزرنیم موجود ہوا تو وہ سرچ رزلٹ میں ظاہر ہوجائے گا اور صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق بنیادی معلومات بھی دیکھ سکے گا۔
تاہم، اس فیچر کے لیے ایک شرط لازمی ہوگی: آپ کسی بھی یوزرنیم پر کال تب ہی کرسکیں گے جب یا تو اس شخص کے ساتھ آپ کی پہلے سے چیٹ موجود ہو، یا پھر انہوں نے ’یوزرنیم کی‘ نامی سیکیورٹی فیچر فعال نہ کیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
یوزرنیم کی ایک اضافی پاس کوڈ سیکیورٹی ہے جسے فعال کرنے پر پہلی مرتبہ کال کرنے والے شخص کو وہ کی بتایا جاتا ہے، ورنہ کال ممکن نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ کے مطابق یوزرنیم کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہوں گی۔
یہ فیچر فی الحال ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور آنے والے اپ ڈیٹ میں پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سیکیورٹی کال واٹس ایپ یوزرنیم