(سندھ بلڈنگ )ضلع شرقی میں عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پی ای سی ایچ ایس میں عمران تالپور اور ابریز ابڑو کے چرچے ،نیاز لغاری کی سرپرستی
خالد بن ولید روڈ کے رہائشی پلاٹ جی 128 اور بی ٹو 112 پر کمرشل تعمیرات جاری
سندھ بلڈنگ بلڈنگ افسران کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات کے محافظ ضلع شرقی پی ای سی ایچ ایس خلاف ضابطہ تعمیرات میں عدالتی حکم عدولیاںتحقیقاتی اداروں کی دانستہ چشم پوشی برقرار جی 128 اور B2 112 خالد بن ولید روڈ رہائشی پلاٹ منظم انداز سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل جرآت سروے جاری ناجائز تعمیرات پر نیاز لغاری سے موقف لینے کی کوشش کی گئی رابطہ ممکن نہ ہوا۔صوبائی حکومت کے زیر انتظام قائم ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر شرقی تعینات ہونے والے نیاز حسین لغاری بھی دیگر افسران کی طرح فرائض کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں موصوف کی ایما پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو نے ضلع شرقی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی پلاٹوں کو منظم انداز سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہیجاری خلاف ضابطہ تعمیرات میں عدالتی حکم عدولیاں برقرار ہیں جن پر تحقیقاتی اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جرآت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پلاٹ G128 اور B2 112 خالد بن ولید روڈ کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی مکمل چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دی جا چکی ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر نیاز لغاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کمرشل تعمیرات تعمیرات میں
پڑھیں:
کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔
لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔