صائم ایوب کے حوالے سے سلمان علی آغا کا دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور:
ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کا اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آگیا۔
سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی، کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے جبکہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت آن پڑے گا تو سب سے پہلے اپنی بیگم اور پھر کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق کو فون کروں گا۔
دلچسپ سوالوں کے جوابات میں سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ہے، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی کے بعد پہلے جیسی آزادی کومس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایک صائم ایوب کے بارے میں میم دلچسپ لگی تھی، صائم ایوب جن دنوں پرفارم نہیں کررہے تو اُس وقت کسی صارف نے ان کی ’نو لک شاٹ‘ پر لکھا تھا کہ اب تو دیکھ کر بھی شاٹ نہیں لگ رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کے انتخاب کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن نہیں دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے.(جاری ہے)
عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارک باد دی تھی درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے، رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں ہوئی اس پر الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے کہا کہ کسی کیس کی مثال دے سکتے ہیں؟ٹائم بار ہوگیا ہو الیکشن ٹریبونل میں بھی معاملہ نہ گیا ہو، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دیا ہو، کوئی مثال ہے؟ دوبارہ گنتی کی درخواست میرے سے کسی نے نہیں کی. انہوں نے کہا کہ آپ کے یہ دلائل تو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے سامنے بنتے تھے، وہاں آپ نہیں گئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں رزلٹ کنسالیڈیشن کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا، آر او نے قانون کی پاسداری نہیں کی، ساڑھے 11 ہزار ووٹ مسترد ہوئے ہیں، میں دوبارہ انتخاب نہیں مانگ رہا، دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہا ہوں، این اے 118 میں پولنگ اسٹیشنز 604 ہیں، 1906 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے، مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے. وکیل نے کہا کہ 540 منٹ میں 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے، 2 منٹ 15 سیکنڈ میں ایک ووٹ کاسٹ ہوا ہے، جو نا ممکن ہے عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ بابر نواز نے انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں شکست کو تسلیم کیا، لیگی امیدوار نے کامیابی پر عمر ایوب کو مبارک باد دی، درخواست گزار کسی قسم کی دھاندلی ثابت نہیں کر سکا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا.