پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔
یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔
ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شراکت داری سے نہ صرف اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کیا جا سکے گا بلکہ یہ قومی معیشت کے لیے بھی ایک مضبوط ستون بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیل ملز
پڑھیں:
یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 2کروڑ یورو گرانٹ کا معاہدہ طے پاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ’بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔
مزید بتایا کہ یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے، معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 27-2021 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا، جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) جن میں خواتین کی زیر قیادت یا خواتین کو فائدہ پہنچانے والے کاروبار شامل ہیں اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
بتایاگیاہے کہ منصوبے کے تحت ایس ایم ایز سے متعلق قانون سازی کو مضبوط کیا جائے گا، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو گرین اکانومی کی طرف منتقل کرنے میں مدد دی جائے گی، سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، اور نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے گا۔