سینیٹ الیکشن، پیپلزپارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے تناظر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی مرکزِ نگاہ بن گئے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کا وفد خورشید شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ وفد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی، اور باہمی تعاون سے انتخابی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔
معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے درمیان خیبرپختونخوا میں مشترکہ انتخابی حکمت عملی طے پانے کا امکان ہے، جبکہ اے این پی کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے آزاد ارکان سے بھی رابطے کیے جائیں گے تاکہ سینیٹ انتخابات میں زیادہ مؤثر اتحاد قائم ہو۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 21 جولائی
پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کو ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹ انتخابات
پڑھیں:
کوشش ہے اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔
اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔
پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کے پی چیپٹر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
اس موقع پر سید خورشید نے کہا کہ مولانا صاحب سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اسمبلی میں جتنے ارکان ہیں اتنی ہی سیٹیں ہوں گی۔