حیدر آباد: چھوٹے بھائی کو قتل کرنیوالا بڑا بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
—علامتی تصویر
حیدر آباد کے علاقے مکی شاہ میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا رکشہ چلانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل آباد: آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ
—فائل فوٹوفیصل آباد کی عدالت نے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا۔
سینئر سول جج اشفاق ملک نے ساتوں مقدمات کی سماعت کی اور آن لائن فراڈ نیٹ ورک میں گرفتار ملزمان کو ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا۔
دورانِ سماعت 18 خواتین اور 71 غیر ملکیوں سمیت 149 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
گرفتار ملزمان میں چین، فلپائن، نائیجیریا، سری لنکا، میانمار اور زمبابوے کی خواتین بھی شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں بنے کال سینٹر سے یہ گروہ سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد کو پیغامات بھیج کر آن لائن سرمایہ کاری پر راغب کیا کرتا تھا، اس گروہ کا ہدف زیادہ تر بیرونِ ملک مقیم لوگ بنے ہیں۔
انٹیلی جنس اطلاعات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ چھاپہ مار کر 7 مقدمات درج کیے ہیں، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔