مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
مولانا فضل الرحمنٰ
پشاور(ممتا زنیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئے، صوبہ مزید سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوستوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاناچاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ممکن ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئیسربراہ جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہے کسی سے دشمنی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہم مسلح جتھوں کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے، مسلح جتھے کے اقدامات غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں، عوام ریاست کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے 99 صفحوں کا تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے سے کسی سینیئر ممبر کو عارضی چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے
اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں