جاپان کے توکارا جزائر میں زلزلے کے 1800 سے زائد جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی جاپان کے صوبے کاگوشیما کے توکارا جزائر میں حالیہ ہفتوں کے دوران 1800 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جب کہ حکام نے نزدیکی علاقوں میں مزید زلزلوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اْن جھٹکوں کے حوالے سے محتاط رہیں جن کی شدت صفر سے 7تک ہو سکتی ہے۔ توشیما گاؤں کے حکام کی جانب سے اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ آکو سے کی جیما اورکوداکارا جمیا جزائر سے انخلا کرنے والے افراد کب اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔ اگر مسلسل 5روزتک 4 یا اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ نہ آیا تو وہ 17 جولائی تک فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل آکو سے کی جیما میں 3جولائی کو ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا جس کی شدت جاپانی زلزلہ پیما پر 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
امریکی ریاست اوریگون کے ساحل پر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں (جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے) سے چند میل کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کی صبح ایکسیل سی ماؤنٹ سے 100 میل کے فاصلے پر 4.8 اور 5.4 شدت کے دو زلزلوں کو ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسیل سی ماؤنٹ اوریگون کے ساحل سے 300 میل کے فاصلے پر موجود ایک زیر سمندر آتش فشاں ہے جو ایک میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 4900 فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ہے۔
پہلا زلزلہ اس فعال آتش فشاں سے 25 میل کے فاصلے پر آیا جبکہ دوسرا اور زیادہ شدید زلزلہ اوریگون ساحل سے 70 میل کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔ دونوں زلزلے کے درمیان 18 منٹ کا وقفہ تھا۔
اگرچہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی لیکن اس آتش فشاں کا مطالعہ کرنے والے محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان دو وقوعات کی وجہ سے یہ پھٹنے کے مزید قریب تر ہوگیا۔
واضح رہے یہ آتش فشاں آخری بات 2015 میں پھٹا تھا۔