اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ " جس دن جمائمہ خان پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے آگئیں ، وہ  دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا ،جب سے بشریٰ کی شادی ہوئی ، عمران خان اقتدار میں بھی رہے، بچے تک پاکستان نہیں آئے ہیں"۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان سے استفسار کیاگیا کہ کیا کسی سٹیج پر جمائما بھی عمران خان کی رہائی کی تحریک لیڈ کریں گی یا کرسکتی ہیں؟فخر درانی کاکہناتھاکہ جس دن جمائما، عمران کی رہائی کے لیے پاکستان آگئیں، اس دن بشریٰ اور عمران کی شادی کا آخری دن ہوگا، وہ جیل سے رہا ہوں یا نہ ہوں، یہ الگ بات ہے لیکن اس کے نتائج بتا رہاہوں، عملی طورپر دیکھا جائے تو جب سے شادی ہوئی، بچے پاکستان نہیں آئے،عمران خان کی حکومت کے دوران بھی نہیں آئے ، اس وقت توسیکیورٹی خدشات بھی نہیں تھے، ریاست کا پروٹوکول مل سکتاتھا۔
فخردرانی کامزید کہناتھاکہ عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ ان(بشریٰ بی بی) کے ساتھ شادی کی وجہ سے عمران خان اقتدار میں آئیں گے، فوائد بتاتے گئے، یہ بھی اسی کا نتیجہ ہے کہ جمائما تو دور بچے بھی نہیں آئے، جمائما پاکستان اور پاکستانی سوسائٹی کو سمجھتی ہیں، جب بھی عمران مشکل میں ہوتے ہیںاخلاقی سپورٹ کرتی ہیں، لیکن پاکستان میں آکر کسی احتجاج کی قیادت کریں، ایسا ممکن نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

جمائمہ خان جس دن پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے آگئیں اس دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا ، فخر درانی pic.

twitter.com/yu7yfi0iQb

— Ammar Masood (@ammarmasood3) July 11, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کی پاکستان میں کی شادی کا نہیں ا ئے دن ہوگا

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔

ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔

تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہوچکی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ “ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے”۔ تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی قیادت سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجھوتہ کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب