پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔
ڈان نیوزنے اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے حوالے سے بتایاکہ  سپل ویز کو کھولنے  کے نتیجے میں  ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں۔
اسی طرح کی وارننگ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاری کی گئی تھی، جب ذرائع نے ’ڈان‘ کو بتایا تھا کہ تربیلا ڈیم کے سپل ویز کو ممکنہ طور پر سیلابی موسم 2025 میں پہلی بار کھولا جائے گا۔
جمعہ کے روز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ایک موسمی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 13 جولائی (اتوار) سے شروع ہونے والی 3 روزہ مدت کے دوران معتدل سے شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں معتدل اور شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں دریاوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر دریائے سندھ، کابل، جہلم (منگلا کے بالائی حصے) اور چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ اس وقت تربیلا، تونسہ، اور گڈو بیراج نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کالا باغ اور چشمہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دریائے سندھ پی ڈی ایم اے سپل ویز کے قریب

پڑھیں:

دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں

دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

زمینی کٹاؤ سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔

زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔

سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹاؤ سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے اور سیلابی علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے اور سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
  • لاڑکانہ: دریائے سندھ کے کنارے ناظم کلہوڑو گاؤں کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے عارضی جھونپڑیاں قائم کر لی ہیں
  • دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیر آب
  • دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ