علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
مولانا فضل الرحمٰن اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان میں اپنے بھائی فیصل امین گنڈاپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا بھائی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گا، فضل الرحمان الیکشن میں مقابلہ کریں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ اگر میرا بھائی الیکشن ہارا تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
اس کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نظام کے بینفشریز اور ہائی جیکرز سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دلائل سے ثابت کریں کہ ہم نے ملک کے خلاف سازش کی ہے، اگر ثابت ہو تو ہمیں چوک پر لٹکا دیں، لیکن پھر غلطی کی سزا صرف ہمیں نہیں ملے گی بلکہ ہر اس فریق کو ملے گی جس جس کی غلطی ثابت ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امین گنڈاپور نے کہا کہ علی امین
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔