عالیہ حمزہ نے علی امین گنڈاپور سے سوال کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔
اپنے بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی روشنی ڈالے گا کہ بانی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟
علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنجوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر ان کا بھائی الیکشن ہارا تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بہ یک وقت مذاکرات کی پیش کش اور 5 اگست کو احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج کی کال بانیٔ پی ٹی آئی نے دی ہے، 90 دن میں تحریک آر یا پار کر لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے بینی فشریز اور ہائی جیکرز بیٹھ کر بات کریں، دلائل سے ثابت کریں کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی؟ کچھ ثابت ہو تو سزا صرف پی ٹی آئی نہیں، ہر اُس فریق کو ملے، جس جس کی غلطی سامنے آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔