بلوچستان:غیرت کے نام پر دہرے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
حسن علی:بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی.
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے قانون سازی کیلئے قرارداد جمع کرائی.
جاری کردہ متن کے مطابق بلوچستان میں فرسودہ رسم و روایات اور غیرت کے نام پر سرعام گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ پیش کیا گیا کہ ملوث تمام کرداروں کو منظر عام پر لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے،غیرت کے نام پر کاروکاری و دیگررسوم کیخلاف سخت سزاؤں پر مبنی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا،قرار داد میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔