صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے نیا جامع فریم ورک جاری کرتے ہوئے تمام بینکوں اور ریگولیٹڈ اداروں (REs) کو ہدایت دی ہے کہ وہ کاروباری صارفین، خواہ وہ آن لائن ہوں یا اسٹور میں، کو ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولیات فراہم کریں۔
بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں
بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل تمام بینکوں میں یکساں اور آسان بنایا گیا ہے۔
دستاویزی تقاضے کم کر دیے گئے ہیں۔
بینکوں کو عام عوام کے لیے 2 دن کے اندر اکاؤنٹ کھولنے کی پابندی ہوگی۔
صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کی درخواست کا اسٹیٹس آن لائن ٹریک کر سکیں گے۔
تمام اقسام کے بینک اکاؤنٹس اب ڈیجیٹل طریقے سے کھلوائے جا سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل کو سادہ، معیاری اور صارف دوست بنانا ہے۔ اب صارفین کو کم کاغذی کارروائی کے ساتھ، مختلف بینکوں میں یکساں طریقہ کار کے تحت، آسانی سے اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عام عوام کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا عمل 2 دن سے زائد نہ ہونے دیں، اور ہر صارف کو اپنی درخواست کی پیش رفت معلوم کرنے کی سہولت فراہم کریں تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدامات مالی شمولیت کے فروغ اور صارفین کی آسانی کے لیے اسٹیٹ بینک کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل بھی SBP نے برانچ لیس بینکنگ، آسان اکاؤنٹس، ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور خصوصی اکاؤنٹ کیٹیگریز (فری لانسرز، ترسیلات زر کے وصول کنندگان، اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے) متعارف کرائی تھیں۔
تاجر برادری کے لیے سہولت
کاروباری طبقے، خصوصاً چھوٹے تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے کے لیے، SBP نے ہدایت دی ہے کہ ہر تاجر (نئے یا موجودہ) کو کم از کم ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایکسیپٹنس سلوشن فراہم کیا جائے، جیسے کہ راست کیو آر کوڈ، پوائنٹ آف سیل (POS) مشین، ای کامرس یا راست چیک آؤٹ سہولت۔
چھوٹے تاجروں کی آسان آن بورڈنگ اور کم لاگت ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کے لیے، SBP نے REs کو ہدایت دی ہے کہ وہ تاجروں کو ’مائیکرو‘، ’سمال‘ اور ’رجسٹرڈ‘ کیٹیگریز میں تقسیم کریں۔
یہ اقدامات نہ صرف بینکاری نظام سے باہر رہنے والے افراد اور کاروباروں کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد دیں گے، بلکہ نقدی پر مبنی لین دین کو بھی ڈیجیٹل بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہوں گے۔ اس نئے فریم ورک میں بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ریگولیٹری تحفظات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ہدایت دی کے لیے
پڑھیں:
حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
غزہ:حماس نے اسرائیل کی بم باری سے ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی مزید 3 قیدیوں کی لاشیں ہلال احمر کے ذریعے وصول کی گئی ہیں، جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔
اس سے قبل حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ وہ دوران قید ہلاک ہونے والے مزید 3 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کردیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں ایک سرنگ کے راستے میں تلاش کے دوران دوپہر کو یہ تین لاشیں ملی ہیں اور یہ لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ لاشوں کی واپسی میں تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ حماس نے واضح کردیا کہ انتہائی مشکل حالات میں کام کیا جا رہا ہے اور لاشوں کی جلد حوالگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بم باری کا سلسلہ تھم نہیں سکا جہاں اتوار کو حملے کے نتیجے میں شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
الاہلی اسپتال کے مطابق غزہ سٹی کے مضافات شجاعیہ کی سبزی منڈی کے قریب ہونے والی بم باری سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔