برطانیہ کے ایک مشہور ویسکیولر سرجن نے مبینہ طور پر تقریباً پانچ لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 18 کروڑ پاکستانی روپے) کی انشورنس وصول کرنے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 49 سالہ نیل ہوپر (جو رائل کارن وال ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ میں ملازم تھے) نے انشورنس کمپنی کو یہ بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ان کی ٹانگیں سیپسز کے نتیجے میں کاٹی گئی ہیں۔

عدالت میں نیل ہوپر کی جانب سے 2019 میں 3 جون اور 26 جون کے درمیان دو بڑے انشورنس کلیم کے شواہد پیش کیے گئے۔

ایک کلیم (جو کہ Arriva گروپ سے فائل کیا گیا تھا) 2 لاکھ 35 ہزار 622 برطانوی پاؤنڈ جبکہ دوسرا کلیم Old Mutual میں 2 لاکھ 31 ہزار اور 31 پاؤنڈ کا جمع کرایا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیل ہوپر نے جانتے بوجھتے دونوں کیسز میں غلط معلومات فراہم کیں اور رقم کے حصول کے لیے ٹانگیں کٹنے کی درست وجہ کو چھپایا۔

سابق کنسلٹنٹ پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مبینہ طور پر ایک اور شخص ماریس گسٹوسن کو دوسروں کے اعضاء کاٹنے کی ترغیب دی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق نیل ہوپر نے ایک ویب سائٹ سے ایسی ویڈیو خریدی تھیں جو مبینہ طور پر ہاتھ اور پیر کے کاٹنے کے عمل کو دکھاتی ہے اور اس کو فروغ دیتی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ نیل کی جانب سے مبینہ ترغیب کا یہ عمل 21 اگست 2018 سے 4 دسمبر 2020 کے درمیان ہوا۔

واضح رہے الزامات سامنے آنے کے بعد جنرل میڈیکل کونسل نے دسمبر 2023 میں نیل ہوپر کو میڈیکل رجسٹر سے معطل کر دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔

رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی