چکوال، مسافر بس کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہیں، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہیں، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جامشورہ میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے، مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بس کھائی میں مسافر بس
پڑھیں:
امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
ڈینور: امریکی ایئرلائنز کی میامی جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے بعد رن وے پر ہی روک دیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔
طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔
ایئرپورٹ پر فوری امدادی ٹیمیں پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ آگ اور دھواں دیکھ کر سب لوگ گھبرا گئے تھے۔
ایئرلائن نے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے میامی بھیج دیا گیا ہے جبکہ اصل طیارے کو سروس سے ہٹا کر مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔