کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے، قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 77 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ
گوجر خان میں شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، میجر جنرل عاکف اقبال نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
مسلح افواج نے کیپٹن سرور شہید کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔
چکوال: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کر دینا ہمارا طرۂ امتیاز ہے، کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، مسلح افواج وطنِ عزیز کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت پر تیار رہیں گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کیپٹن محمد سرور کیپٹن سرور شہید جا رہا ہے شہید کے
پڑھیں:
آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
FLORIDA:عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور پاپ کلچر آئیکون ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں فلوریڈا میں دل کے جان لیوا اٹیک کے باعث چل بسے۔ ان کی موت پر مختلف حلقوں، خصوصاً سیاسی و کھیلوں کی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ریپبلکن نیشنل کنونشن 2024 میں اپنی ولولہ انگیز شرٹ پھاڑ تقریر سے توجہ کا مرکز بننے والے ہلک ہوگن نے حالیہ برسوں میں سیاسی سطح پر بھی متحرک کردار ادا کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دیرینہ دوست ہونے کے ناتے ہلک ہوگن کو خصوصی مقام حاصل رہا۔
مزید پڑھیں: لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
دونوں شخصیات کا تعلق 1980 کی دہائی سے قائم تھا جب ایک طرف ٹرمپ نیویارک کے معروف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون تھے اور دوسری جانب ہلک ہوگن ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (WWF) کے مقبول ترین ستارے کے طور پر جانے جاتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کو بہادر، مضبوط، ذہین اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم دل رکھنے والا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا۔
‘ہلکوسٹر’ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ مکمل طور پر ہمارے نظریے کے ساتھ تھے۔
ہلک ہوگن اور ٹرمپ دونوں کو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) ہال آف فیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔