مومنین صبر کریں، زائرین کے حق میں بہتر فیصلہ کو آگے بڑھائیں گے، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی سے رابطہ کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور جو انشاءاللہ زائرین کے حق میں سب سے بہترین فیصلہ ہوگا اس کو ہم انشاءاللہ آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کی مدد کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت داخلہ سے نوٹیفیکیشن ملا ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو بعض سیکورٹی خدشات کی بناء پر بائی روڈ جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مومنین حوصلہ کریں، صبر کریں، ہم وفاقی حکومت سے رابطہ کررہے ہیں، محسن نقوی سے رابطہ کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور جو انشاءاللہ زائرین کے حق میں سب سے بہترین فیصلہ ہوگا اس کو ہم انشاءاللہ آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کی مدد کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قطر امریکا کا بہترین اتحادی، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔
ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے، انہیں حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا روس کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے اور یورپ کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہے ہیں جبکہ امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روسی تیل پر انحصار کرے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے۔