چین کمبوڈیا-تھائی لینڈ تنازعہ میں جنگ بندی کیلئے پرُ امید ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کے جواب میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا۔ اچھی ہمسائیگی اور باہمی اعتماد پر قائم رہنا اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات میں ہے اور یہ علاقائی امن و  استحکام کے لیے اہم اور ضروری ہے۔

چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے تنازع کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ امید ہے کہ دونوں  ممالک عوام کے مشترکہ مفادات  کیلئے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے  جنگ بندی کریں گے، جلد از جلد لڑائی بند کریں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں گے اور سرحدی علاقے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کریں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسیان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور چین اس کی تعریف  اور ان تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو صورتحال کو سازگار بنانے کیلئے کی جارہی ہیں۔ چین منصفانہ  موقف کو برقرار رکھتے ہوئے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا اور جنگ بندی کو فروغ دینے اور لڑائی کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشنگھائی سے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لئے ایک نئے پل کی تعمیر پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21سماجی کارکن، عملہ اغوا عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ

رطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہو گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ ہوئی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی وزارت خارجہ نے بہت زیادہ مطالبات کر دیے ہیں۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ